- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 25 ویں مردوں کی اور 8 ویں خواتین کی قومی جوڈو چیمپئن شپ آئندہ ماہ دسمبر میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، ہائرایجوکیشن کمیشن، فاٹا، اسلام آباد، آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان شامل ہیں، چیمپئن شپ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے قوانین کے تحت کھیلی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=29275
- Advertisement -