قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز کے جوڈو ایونٹ میں (آج) دوسرے میچ میں ایکشن میں نظر آئینگے

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز میں اپنے دوسرے راﺅنڈ کا میچ (آج) جمعرات کو کھیلے گے۔ برازیل میں جاری اولمپکس گیمز میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو پہلے راﺅنڈ میں واک آوور مل گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا ہے۔ دریں اثناءپاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپک گیمز میں اپنے دوسرے راﺅنڈ کا میچ (آج) جمعرات کو کھیلے گے۔ برازیل میں جاری اولمپکس گیمز میں جوڈو کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو پہلے راﺅنڈ میں واک آوور مل گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا ہے۔ دریں اثناءپاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق یوکرائن اور ازبکستان کے کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں 23ویں اور 31ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاہ حسین شاہ عالمی رینکنگ میں 55ویں نمبر پر ہیں تاہم ایونٹ میں ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے راﺅنڈ میں شاہ حسین شاہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave a Reply