اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) قومی جو جٹسو ٹیم پانچویں ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئی، ٹیم نے میگا گیمز میں چھ تمغے جیتے۔ تفصیلات کے مطابق قومی جو جٹسوجو جٹسو ٹیم نے ویتنام میں جاری پانچویں ایشین گیمز میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں ملک کیلئے چھ تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔