اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے انسانیت، انصاف اور حق و صداقت کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ منگل کو ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ظلم و بربریت کے خلاف انصاف کی جدوجہد تھا۔ انہوں نے کہا حضرت امام حسین ؓ پوری امت کے امام ہیں،کربلا میں حضرت امام حسین ؓ کی قربانی سے اسلام زندہ ہے اور اس میں پوری دنیا کیلئے انسانیت کا ایک عظیم پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے امت مسلمہ کو سچائی اور انصاف کی حمایت کرنے اور اسلامی تعلیمات پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیا۔