قومی خواتین باولرز انعم امین اور ندا ڈار ٹی 20 رینکنگ میں ترقی پاکر چوتھی اور ساتویں پوزیشن پر آگئیں

62
آئی سی سی رینکنگ

دبئی۔31مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی خواتین کرکٹر انعم امین چوتھی اور ندا ڈار 7ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کے بعد قومی ویمنز ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

بائولرز رینکنگ میں انعم امین 2 درجے بہتری کے بعد چوتھی جبکہ ندا ڈار4 درجے ترقی پاکر 10ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔ ٹی ٹونٹی آل راونڈرز رینکنگ میں ندا ڈار دو درجے بہتری کے بعد نویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئیں ہیں۔ بیٹرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکی تاہم کپتان بسمہ معروف ایک درجہ بہتری کے بعد 24 ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔ ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی، بائولرز رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اور آل رائونڈرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔