اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا روک بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی روک بال چیمپئن شپ (کل) جمعہ سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں شرکت کریں گی