اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) قومی روک بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں پشاور میں کھیلی جائے گی،پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میںملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی اورچیمپئن شپ میں مرد وں کی ٹیم پہلی بار جبکہ خواتین کی ٹیم دوسری بار شرکت کر رہی ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں پنجاب کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی ، چیمپئن شپ کی تاریخ کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔