اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ اگست میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔