21.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومقومی خبریںقومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع...

قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز کو عارضی طور پر غیر موثر کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اہمیت اور ضروریات سے مکمل آگاہ ہیں، لیکن قومی سلامتی کے پیش نظر میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین سے تعاون کی گزارش کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں