قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا علماءمشائخ کونسل اجلاس سے خطاب

134

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی ) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسیایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے‘افغانستان میں امن ہی خطے میں امن کا ضامن ہے ‘پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر ممکن مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ‘پاک چین اقتصادی راہدری ہمارا روشن مستقبل ہے‘پارلیمنٹ نے قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا قانون منظور کر لیا ہے ‘پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں ‘ملک بھر میں 35ہزار مدارس میں 38لاکھ طالبعلم ہیں ‘حکومت مدارس کے طلباءکوبھی قومی دھارے میں لانے کے لئے کوشاں ہے‘ مدارس میںزیر تعلیم طلباءانگلش ‘میتھ ‘مطالعہ پاکستان اور جنرل سائنس کے مضامین پڑھ کر ایف اے ‘بی اے کی تعلیم حاصل کر سکیں گے اور محکمہ تعلیم‘ صحت ‘پولیس پاک فوج سمیت ہر ادارے میںجا کر بہتر انداز سے قوم کی خدمت کرسکیں گے‘اعلی تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سطح پر اسلامی یونیورسٹی قیام عمل میں لایا جائے ‘ دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے کے لئے ایک قومی بیانیہ لازمی ہوگیا ہے۔وہ منگل کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام علماءمشائخ کونسل کے اجلاس بعنوان بین المذاہب ہم آہنگی و روادری کا فروغ میں شرکاءکو قومی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں بریفنگ دے رہے تھے ۔