قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معیدیوسف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

104

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معیدیوسف سے امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغانستان اور پاک ۔امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر نے افغانستان میں خراب معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ فریقین نے افغانستان کے معاملہ میں مل کر آگے چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الامور نے افغانستان سے انخلاء سے متعلق پاکستان کی مدد اورکوششوں کو سراہا۔