قومی سنوکرٹیم ایشین سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپین شپ میں شرکت کے لئے کل ابو ظہبی روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) 6رکنی قومی سنوکرٹیم ایشین سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپین شپ میں شرکت کے لئے( کل ) منگل کو ابو ظہبی روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ چیمپئن شپ 18 سے 26 مئی تک ابو ظہبی میں کھیلی جائے گی ۔