اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قومی سنوکر ٹیم ایشیئن انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ رواں سال بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر نوید کباڈیا نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشیئن انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ رواں سال 8 سے 15 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں دو سے تین پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ کے آخری ہفتے میں لگایا جائے گا۔ تربیتی کیمپ میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 15 سے 16 ایشیئن ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔