قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 23 جون کو چین روانہ ہوگی

59

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی)قومی سکواش ٹیم 26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 23 جون کو چین روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر محمد عامر اقبال نے بتایا کہ چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین کے شہر مکاﺅ میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم اور حمزہ شریف انڈر۔19 کیٹگری، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان انڈر۔17 کیٹگری، محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ انڈر۔15 کیٹگری جبکہ صبور خان اور عبداﷲ نواز انڈر۔13 کیٹگری گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے