اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی سینئر ویمن سکواش چیمپئن شپ 18 سے 23 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے 32 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن خواتین سکوائش کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دے رہی ہے تاکہ وہ بھی مرد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اپنے کھیل میں نکھار لاکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ اس ایونٹ کیلئے انعامی رقم ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔