حیدرآباد۔ 24 اگست (اے پی پی):قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے 50کلو میٹر دور جھرک ضلع ٹھٹہ میں بسم اللہ چوک کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حیدرآباد سے ٹھٹھہ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں2 خواتین سمیت8افراد جاں بحق اور15زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جا ں بحق افراد میں کوٹری کا رہائشی غلام حسین میمن ولدمحمد یعقوب میمن ، حیدرآباد کارہائشی ذوالفقار علی راجپرولد علی اکبر راجپر،سوندا ٹھٹھہ کا رہائشی مختیار علی ولد صفدر علی ،شہداد کوٹ کا رہائشی نادر بروہی ولد ممتاز علی بروہی ،لودھراں کا رہائشی محمد علی ،سجاول کی رہائشی حاجراں اورعزیز اںاور ایک نامعلوم شامل ہیں ،بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور اموات میں اضافہ کا خدشہ ہے ، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر جھرک کے علاوہ ٹھٹھہ،کوٹری اور کراچی لے جایا گیا ہے ۔ چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ـ
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382260