قومی فٹ بال ٹیم سعودی عرب سے وایس وطن پہنچ گئی

155

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):قومی فٹ بال ٹیم سعودی عرب سے وایس وطن پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم دمام سے براستہ دوبئی اسلام آباد پہنچی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے قومی فٹبال ٹیم کو 0-4 گول سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم دوسرے مرحلے کے اگلے میچ میں تاجکستان کے مد مقابل ہو گی۔ پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو شیڈول ہے۔ میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔