اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ بال چیمپئن شپ رواں سال 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منیجر (ترقیاتی اور مقابلہ جات) محمد رﺅف باری نے بتایا کہ ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کےلئے قومی فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ پانچ مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا جن میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔ فائنل راﺅنڈ 10 نومبر سے 25 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔