قومی مہم کے دوران بجلی چوروں کے خلاف 559 ایف آئی آر درج

109
بجلی چوروں

اوکاڑہ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایس ای واپڈا لیسکو جمشید زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان, منسٹر واٹر اینڈ پاور اور چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف حالیہ قومی مہم کے دوران ہم نے ٹوٹل 559 ایف ائی آرز رجسٹرڈ کروائی جبکہ29 لوگ گرفتار ہو چکے ہیں جن میں بہت سارے شرفاء بھی ہیں۔

اس کے علاوہ ان لوگوں کو گیارہ لاکھ چورانوے ہزارچار سو چھیانوے 11,94,496ڈیڈکشن یونٹس ڈالے ہیں جس کی مالیت تقریبا پانچ کروڑ 26 لاکھ روپیہ بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چور جس مرضی کونے میں چلے جائیں وہ لیسکو ایڈمنسٹریشن سے بچ نہیں سکتے۔

اس سلسلہ میں تمام ایڈمنسٹریشن، ڈی پی او،لیسکواورانٹیلیجنس ٹیمیں ملکر کاروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرامیسج ہے کہ جو بھی بجلی چور ہے وہ سیدھے راستے پہ آجائے۔\378