اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نیکہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 مارچ کو شام پانچ بجے حمیدی ہال میں منعقد ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔