لاہور ۔ 10 مئی (اے پی پی )پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، سیکرٹری جنرل خالد محمود، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید، صدر سید خاور شاہ اور کھیلوں کی فیڈریشن کے دیگر عہدیدران نے قومی والی بال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد کمال کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کےلئے مغفرت اور اہل خانہ کےلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔