اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی والی بال چیمپئن شپکل ( پیر سے) لاہور میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جرنل(ر) سید عارف حسن کریں گے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوری، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 21 اپریل تک جاری رہے گی،اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔