اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپائو نےکوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سدپارہ کی خدمات کو کوہ پیمائی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عزم و ہمت کی انمول داستان، پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، وہ مشکل ترین حالات میں سرانجام دیئے گئے اپنے ریسکیو مشینز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور رہے۔ آفتاب شیرپائو نے کہا کہ مراد سدپارہ کی خدمات کو کوہ پیمائی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ رب العزت مراد سدپارہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=493243