قومی ون ڈے کرکٹ سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا

56

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):قومی ون ڈے کرکٹ سکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ۔ہوٹل پہنچنے پر قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

سکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے۔ آئسولیشن مکمل کرنے اور کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی سکواڈ 10 ستمبر سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کے لیے 11ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔