اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8ٹیموں نے شرکت کی جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور وائٹس اور بلیو، پشاور، فاٹا اور کراچی وائٹس اور بلیو کی ٹیمیں شامل تھیں۔