اسلام آباد ۔ 20 جنوری(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے سیمی فائنل مقابلے 23 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہونگے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 23 جنوری اور دوسرا 24 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ واضع رہے کہ یہ مقابلے لاہور میں کھیلے جانے تھے حالیہ بارشوں کی بنا پر یہ میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔