33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ویمن والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے ملک میں ویمن والی بال کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں