قومی ویمن کرکٹ ٹیم (کل) نیوزی لینڈ کےلئے روانہ ہو گی

120

لاہور ۔ یکم نومبر (اے پی پی) دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو اپنے گھر والوں سے ملنے اور شاپنگ کےلئے ایک دن دیا گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹرز نے منگل کو اپنی فیملی اور رشتہ داروں سے ملاقات کے علاوہ ضروری شاپنگ کی کیونکہ 15رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم (کل) بدھ کی علی الصبح ساڑھے تین بجے لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیگی۔ قومی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔