23.2 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ویٹ لفٹرز ٹیم ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3...

قومی ویٹ لفٹرز ٹیم ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 گولڈ ایک کانسی کا تمغہ جیت کر اتوار کو وطن واپس پہنچ گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):قومی ویٹ لفٹرز ٹیم ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 گولڈ ایک کانسی کا تمغہ جیت کر اتوار کو وطن واپس پہنچ گئی۔اتوار کوپاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر حافظ عمران بٹ ،عقیل جاوید بٹ اور ویٹ لفٹنگ شائقین اور کھلاڑیوں نے ٹیم کا پرجوش استقبال کیا۔پاکستانی ویٹ لفٹرز نے دوحہ، قطر میں تاریخ رقم کر دی۔قومی کھلاڑی مقصود امجد راٹھور گولڈ،عمر رسول لون گولڈ اورفرقان انور گولڈ کا تمغہ جبکہ عثمان راٹھور نے کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ صرف تمغے نہیں، یہ پوری قوم کا فخر ہیں۔پاکستانی ویٹ لفٹرز نے ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔الحمدللہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے کھلاڑیوں نے دوحہ قطر میں منعقدہ پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی (گولڈ)اور ایک کانسی (برانز) کا تمغہ جیت کر ملک و ملت کا نام روشن کر دیا۔اس موقع پر فرقان انور کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔علاوہ ازیں فرقان انور کا ڈوپ ٹیسٹ واڈا کی نگرانی میں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان شاءاللہ اس کا نتیجہ منفی آنے کی پوری توقع ہے، کیونکہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ڈوپنگ قوانین کی سختی سے پاسداری کرتی ہے اور واڈا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ فیڈریشن کی شفافیت اور کلین اسپورٹس کے عزم کا مظہر ہے۔پاکستان بھر کے عوام کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو مستقبل میں بھی ایسی کامیابیاں عطا فرمائے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603926

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں