قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کےلئے2 ستمبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی

89

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کےلئے2 ستمبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی اور ایونٹ3 سے 6 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر راشد ملک کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عبداللہ غفور(56 کلو گرام)، محمد شہزاد اور طلحہ طالب( 62کلو گرام(، ابوسفیان (69 کلو گرام)، عثمان امجد راٹھور (94 کلو گرام)، فرقان انور (77 کلوگرام)، انس جاوید اور حافظ جمیل (105کلو گرام( شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو علی اسلم اور محمد الیاس بٹ اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں۔