قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آج سے شروع ہو گی

128
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ آج سے قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ سے دو ٹیمیں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں کوالیفائی کریں گی۔ قومی ہاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں ہوگی۔ چیمپئن شپ سے مستقبل کے بین الااقوامی ایونٹس کی تیاری کا موقع ملے گا۔