24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں کے نو اور...

قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں کے نو اور خواتین کے دس میچز کا فیصلہ ہوگیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری 53 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں کے نو اور خواتین کے دس میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 3-0، اسلام آباد نے خٰیبرپختونخوا کو 3-0، پاکستان ریلوے نے گلگت بلتستان کو 3-0، پاکیستان آرمی نے اوجی ڈی سی ایل کو 3-0، پاکستان آرمی نے آزادجموں و کشمیر کو 3-0 ، پنجاب نے بلوچستان کو 3-0، سندھ نے پنجاب کو 3-0 اور سندھ نے اسلامیہ کلب کراچی کو 3-1 سے شکست دی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے آزاد جموں و کمشیر کو 3-0، پاکستان آرمی نے اسلام آباد کو 3-0، سندھ نے آزاد جموں و کشمیر کو 3-0، پاکستان واپڈا نے پنجاب کو 3-0، پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 3-0، پاکستان واپڈا نے پنجاب کو 3-0، پنجاب نے گلگت بلتستان کو 3-0 ، پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3-1 اور خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو 3-0 سے شکست دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45220

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں