23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کےلئے (کل) روانہ ہوگی‘ انگلینڈ کے...

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کےلئے (کل) روانہ ہوگی‘ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا پہلا ہدف ہے،مصباح الحق

- Advertisement -

لاہور۔17 جون(اے پی پی ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں دورہ انگلینڈ کےلئے (کل) ہفتہ کی صبح نو بجے لاہور سے انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تقریباً 6 سال بعد انگلینڈ جارہی ہے، پاکستان نے انگلینڈ کا آخری دورہ 2010ءمیں کیا تھا جب قومی ٹیم کے اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باو¿لر محمد آصف اور محمد عامر پر لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تھے اور اس جرم کے اعتراف پر تینوں کھلاڑیوں کو پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی کی سزا پوری کرنے کے بعد فاسٹ باو¿لر محمد عامر ایک مرتبہ پاکستان ٹیم میں واپس آ چکے ہیں اور دورہ انگلینڈ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9055

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں