راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا کیونکہ یہاں دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیم باؤلنگ میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ ہمیں حریف ٹیم کو کم اسکور …
قومی ٹیم اگلے میچوں میں بھرپور جدوجہد کر کے شائقین کو بہتر نتائج فراہم کرے گی، صائم ایوب

مزید خبریں
راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا کیونکہ یہاں دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیم باؤلنگ میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ ہمیں حریف ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کرنا چاہیے تھا مگر باؤلرز مطلوبہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
صائم ایوب نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے حالات کے مطابق عمدہ باؤلنگ کی جبکہ پاکستانی بیٹنگ لائن توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حالیہ میچوں میں ان کی ذاتی فارم میں تسلسل نہیں رہا تاہم وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بہتر کمبی نیشن اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترا جائے گا تاکہ موجودہ خامیوں کا ازالہ ہو سکے۔ صائم ایوب نے عزم ظاہر کیا کہ قومی ٹیم اگلے میچوں میں بھرپور جدوجہد کر کے شائقین کو بہتر نتائج فراہم کرے گی۔








