- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 09جون(اے پی پی)پاکستان والی بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مظہر حسین نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ چیمپئن شپ 9 سے 17 جولائی تک تائیوان میں کھیلی جائے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے جس میں 18 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو کوچز محمد اکرم، محمد اظہر اور خالد وقار جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں، ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر لاہور اور پشاور میں ٹرائلز کے دوران کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8193
- Advertisement -