قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، سید اظہر علی شاہ

166
قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، سید اظہر علی شاہ

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 6 سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی ۔ بدھ کو اے پی پی سے خصوصی گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کراچی میں لگایا جائےگا جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ چیمپئن شپ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2 جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈ ز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔