قومی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ محمد عثمان

202
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):قومی ہاکی کے کوچ محمد عثمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 8 سے 17 ستمبر تک چین میں شروع ہوگی۔ گزشتہ شب چین روانگی سے قابل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور قومی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھی سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور نائن ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان شیخ نے کہاکہ چین میں اپنا پہلے جانے کا مقصد یہ ہے کہ قومی ٹیم ایونٹ سے قبل چین کے ساتھ چار پریکٹس میچ کھیلے گی تاکہ موسمی آب و ہوا کا بھی پتہ چل سکے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑا سخت مقابلہ ہوتا ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 6 ملکوں کی مردوں کی ٹیموں میں حصہ لیں گی جن میں میزبان چین،پاکستان، بھارت، کوریا،

ملائیشیا، جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 8 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرے میچ میں کوریا کے خلاف 9 ستمبر کو مدمقابل ہوگی، تیسرے میچ میں گرین شرٹس کو 11 ستمبر کو جاپان کا چیلنج درپیش ہوگا۔ چوتھا میچ 12 ستمبر کو چین کے خلاف کھیلے گی۔

جبکہ پانچواں میچ پاکستان 14 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل مقابلے 16 ستمبر جبکہ فائنل میچ 17 ستمبرکو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ 8 سے 17 ستمبر تک چین میں کھیلا جائے گا۔