قومی ٹیم سائوتھ ایشین گرلز انڈر۔16 نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، مدثر ارائیں

136

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی ٹیم سائوتھ ایشین گرلز انڈر۔16 نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بتایاکہ یہ چیمپئن شپ رواں ماہ 19 سے 22 اکتوبر تک نیپال کے دالحکومت کٹھمنڈو میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیموں کی کھلاڑی حصہ لے لیں گی۔ جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ 18 اکتوبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ ہوگی جس چیمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں 15 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کوچز شازیہ یوسف اور انوار احمد انصاری تربیت دے رہی ہیں اور 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان 13 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم 15 اکتوبر کو نیپال روانہ ہوگی۔