33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیم سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل)...

قومی ٹیم سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) تھائی لینڈ روانہ ہو گی

- Advertisement -

قومی ٹیم سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) تھائی لینڈ روانہ ہو گی
5 سے 10 ستمبر تک منعقد ہونے والے ایونٹ میں بابرمسیح پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) قومی ٹیم آئندہ ہفتے تھائی لینڈ میں شیڈول سینگ سم سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے(کل) ہفتہ کو بنکاک روانہ ہو گی۔ میگا ایونٹ 5 سے 10 ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین رکنی قومی ٹیم میگا چیمپئن شپ میں شرکت کیلئےکل ہفتہ کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ، کراچی سے بنکاک روانہ ہو گی، قومی کیوئسٹ بابر مسیح ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ جاوید کریم اور شبیر حسین بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=18326

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں