23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شرکت کرےگی، عامر نواز

قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شرکت کرےگی، عامر نواز

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 10جون(اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شرکت کرےگی۔ ان دنوں ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 5 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں اسرار احمد، عباس شوکت، احسن ایاز، کاشف آصف اور مہران جاوید شامل ہیں اور انہیں کوچ امجد خان جدید و اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ عالمی جونیئر سکوائش چیمپین شپ 6 سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس کےلئے قومی ٹیم 6 اگست کو روانہ ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8409

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں