قومی ٹیم پہلی ایشین بلیئرڈ سپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

118

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) قومی ٹیم پہلی ایشین بلیئرڈ سپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جیت کا عزم لئے جمعہ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئی۔ ایونٹ کا آغاز (کل) ہفتہ سے ہو گا۔ محمد آصف، محمدبلال اور بابرمسیح ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی کیوئسٹس نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ کیوئسٹس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔