36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیم کا کپتان بننا میرے لئے با عث فخر ہے۔عبدالحسیم خان

قومی ٹیم کا کپتان بننا میرے لئے با عث فخر ہے۔عبدالحسیم خان

- Advertisement -

لاہور ۔ 08 مارچ (اے پی پی) قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان عبد الحسیم خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت ہر کھلاڑی کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے اور قومی ٹیم کا کپتان بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کپتان بناکر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کپتان بننے کے بعد وہ کسی قسم کا دباﺅ محسوس نہیں کررہے ہیں۔ اچھی کار کردگی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=45460

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں