اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔
شعیب اختر نے ایک ٹویٹر پیغام جاری کر تے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میری ماں میرا سب کچھ اللہ کی مرضی سے جنت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نماز جنازہ بروز اتواربعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ۔8قبرستان میں ادا کی جائے گی۔