قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

116
قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے، بابر وولمر کا شمار دنیا کے کامیاب ترین کوچز میں ہوتا تھا، باب وولمر کا انتقال جمیکا میں 17 مارچ 2007 ء کو ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر 1948ء میں بھارت میں پیدا ہوئے۔ باب وولمر نے انگلینڈ کی طرف سے 19 ٹیسٹ اور6 ون ڈے میچوں میں بھی حصہ لیا۔

وولمر کو 2004ء میں پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا، ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے2005 ء میں بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ڈرا کی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ باب وولمر کی کوچنگ میں پاکستان نے 10ٹیسٹ سیریز کھیلیں جن میں سے چار میں فتح حاصل ہوئی، تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

وولمر کی کوچنگ میںقومی ٹیم نے37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔ ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 ء کو عالمی کپ میں پاکستان کو آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ حکومت پاکستان نے باب وولمر کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔