قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قوم کو اپنی اور پوری ٹیم کی طرف سے عیدالاضحی کی مبارکباد

135
ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے بھارت کو ہرایاہے ایسا نہیں کہ یہاں ہم نہیں ہراسکتے۔بابراعظم

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی اور پوری ٹیم کی طرف سے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بابراعظم نے کہا کہ عید کی خوشیاں خوب انجوائے کریں، کھائیں پئیں ، اپنے رشتہ داروں اور آس پاس کے لوگوں کا کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں کیونکہ گندگی ادھر ادھر پھینکنے سے آلودگی پھیلتی ہے اور ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

واضح رہے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ روز اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔