- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹین باﺅلنگ چیمپئن شپ 25 دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور ایونٹ اور میڈیا ایونٹس شامل ہیں۔ چیمپئن شپ چھ روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71173
- Advertisement -