قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ شروع ہوگئی

172
Sixteenth National Ten Pin Bowling Championship
Sixteenth National Ten Pin Bowling Championship

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ اورڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی حاجی وحید بابرکے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی روز خواتین کا عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کے مقابلے منعقد ہوئے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز ) اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11 مارچ کو اور فائنل 12 مارچ کو منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 12 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔