اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے گروپ میچز میں روبرٹ شانگرا سرفہرست جبکہ ایاز الرحمن نے انٹر سکولز ایونٹ جیت لیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے گروپ میچز میں روبرٹ شانگرا سرفہرست پر ہیں جبکہ علی سوریا نے دوسری، محمد فضل مولا اور سجاد شاہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ایاز الرحمن نے انٹر سکولز ایونٹ جیت لیا۔عریج نے دوسری اور آفتاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔
اس سے قبل نور العین نے ڈیف خواتین کا ٹائٹل،معاذ بیگ نے ڈیف ایمچور اوپن اور آمنہ نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ خواتین ڈیف کیٹیگریز کے مقابلوں میں نور العین نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ فائزہ نور اور سعدیہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیف اوپن کے مقابلوں میں معاذ بیگ نے کامیابی حاصل کی۔ قاسم نے دوسری، عبدالرحمن نے دوسری اور شہزاد احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
اور اسی طرح لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل آمنہ نے حاصل کیا جبکہ مریم اور تنیہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز ) اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ 12 مارچ تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 12 مارچ کو ہوگی۔