23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں ایک روز آرام کے بعد (بدھ...

قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں ایک روز آرام کے بعد (بدھ کو) دو میچ کھیلے جائیںگے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ میں ایک دن آرام کے بعد بدھ کو مزید دو میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیںگے۔ پہلے میچ میں کراچی وائٹس کا مقابلہ لاہور وائٹس سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلا راﺅنڈ راولپنڈی میں2 ستمبر تک جاری رہے گا، دوسرا راﺅنڈ 5 ستمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنل مقابلے 15 ستمبر کو جبکہ فائنل 16 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=17929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں