راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کرکٹ کپ کے دو میچز بدھ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں نادرن، سندھ، سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہے۔